How Has the IT World Changed in 10 Years? From Writing Code to Simply Talking to AI

AI نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی دنیا بدل دی ہے۔ جانیں کیسے کوڈنگ، Prompt Engineering اور AI Automation مستقبل کے IT Professionals کے کردار کو تبدیل کر رہے

 آج سے بمشکل 10 سال پہلے میں MCS کا پروگرامنگ پروجیکٹ کر رہا تھا۔

Artificial Intelligence, AI in Pakistan, Future of IT, AI Automation, Prompt Engineering, Software Development, Coding, Generative AI, Technology, IT Professionals, Gemini AI, AI Tools

رات کے 11 بجے تھے۔ کمرے میں صرف لیپ ٹاپ کی روشنی اور پنکھے کی آواز۔  

سامنے سکرین پر 500 لائنوں کا کوڈ۔  

ایک سیمی کولن مس ہو جائے تو پورا دن ضائع۔ Build کرو تو 20 ایرر۔  

ایک چھوٹا سا سافٹ ویئر بنانے میں 4 مہینے لگ جاتے تھے۔  

پھر اسے چلانے کے لیے الگ سر درد۔ سرور، ہوسٹنگ، بگز، اپڈیٹ۔  

اس وقت لگتا تھا کہ ہمیشہ کمپیوٹر کے نوکر رہیں گے۔ اس کی زبان بولنا پڑے گی۔

پھر وقت بدلا۔ 2021 آیا۔  

اب کوڈ لکھنے میں AI مدد کرنے لگا۔  

میں بولتا "یہ فنکشن بنا دو" اور منٹوں میں کوڈ آ جاتا۔  

کام آسان ہوا لیکن جنگ ختم نہیں ہوئی۔ ابھی بھی ٹیسٹ کرنا، ڈیپلائے کرنا، رات بھر جاگ کر فکس کرنا پڑتا تھا۔

اور اب 2026 ہے۔

گزشتہ ہفتے میرے ایک دوست کا فون آیا۔ وہ کوئی ٹیک کا بندہ نہیں۔ عام دکاندار ہے  

بولا "یار میرا حساب بہت خراب ہو رہا ہے۔ مجھے ایک سسٹم چاہیے جو بتائے کیا بکا، کیا نہیں بکا، کون ادھار دار ہے۔ اور رات کو WhatsApp پر رپورٹ کر دے۔"

میں نے Gemini پر requirements لکھی۔ ساتھ کچھ technical چیزیں بھی ایڈ کیں۔ ڈیٹا بیس کا نام، یوزر لاگن، رپورٹ کا فارمیٹ۔

3 منٹ۔ بس 3 منٹ۔  

سکرین پر جواب آیا "سسٹم تیار ہے۔ یہ لنک ہے۔ کلاؤڈ پر لائیو ہے۔ خود بیک اپ بھی لے گا اور خود اپڈیٹ بھی ہو جائے گا۔"

کوئی کوڈ نہیں لکھا۔ کوئی سرور نہیں لگایا۔ کوئی 4 مہینے کا انتظار نہیں۔

یہی few years میں ہوگا۔ ایک عام آدمی، ایک layman، مشین کو اپنا مسئلہ بولے گا اور سافٹ ویئر منٹوں میں ready اور deployed ہو جائے گا۔

تو پھر IT professionals کیا کریں گے؟  

وہ اب صرف کوڈر نہیں رہیں گے، وہ AI کے کپتان بنیں گے۔ وہ بڑے سسٹمز کا آرکیٹیکچر ڈیزائن کریں گے، AI کو صحیح پرامپٹ دینا سکھائیں گے، خود بننے والے سافٹ ویئر کی سیکیورٹی اور ڈیٹا کی حفاظت کریں گے، اور سب سے بڑھ کر انسانوں کے مسائل کو ٹیکنالوجی میں ڈھالیں گے۔ کوڈ مشین لکھے گی، سوچ اور فیصلہ ہم کریں گے۔

10 سال پہلے ہم مشین کو زبان سکھا رہے تھے۔  

آج مشین ہماری زبان سمجھ گئی ہے۔  

اور کل ہم صرف بولیں گے اور دنیا بدل جائے گی۔

فیوچر کوڈ کا نہیں، سوچ کا ہے۔


#PromptToProduct #FutureOfIT #AIinPakistan
AI in Pakistan, Future of IT, AI Automation, Prompt Engineering, Future of Coding

Post a Comment

💬